کراچی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈزکا اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہونے کا انکشاف

ملزمان سیکورٹی کمپنی کے یونیفارم میں لوٹ مار کررہے تھے، پولیس

پولیس نے ملزمان سے چھینے گئے 2 موبائل فون بھی برآمد کیے:فوٹو:فائل

کراچی میں نجی سیکورٹی کمپنی کے گارڈز کا اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔


ایس ایس پی سائوتھ عمران قریشی کے مطابق ڈیفنس فیز6 میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو نجی سیکیورٹی کمپنی کے ملازم ہیں۔ ملزمان سیکیورٹی کمپنی کے یونیفارم میں ملبوث تھے اور شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔

پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کمپنی کے یونیفارم میں ملبوس ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی ہوا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور تھانہ فیروز اباد اور پریڈی کی حدود سے چھینے ہوئے 2 موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزمان سعید اور عبدل شہر بھر سے اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
Load Next Story