کراچی میں مکان گرنے سے 5 مزدوروں کی ہلاکت مالک مکان کے خلاف قتل کا مقدمہ

2منزلہ مکان کی پہلی چھت ٹائل بیم سے بنی ہوئی تھی


Staff Reporter October 12, 2023
2منزلہ مکان کی پہلی چھت ٹائل بیم سے بنی ہوئی تھی

شاہ فیصل کالونی میں2 منزلہ زیرتعمیرمکان زمین بوس ہونے کے نتیجے میں مزدوروں سمیت5 افراد کی ہلاکت اور2 مزدوروں کے زخمی ہونے کا مقدمہ مالک مکان کے خلاف قتل بالسبب کے تحت درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح شاہ فیصل کالونی نمبر5 میں پلاٹ نمبر1191 پرقائم 2 منزلہ زیرتعمیرمکان زمین بوس گیا تھا جس کے ملبے تلے دب کرراہ گیر شہری اور4 مزدورجاں بحق اور2 زخمی ہوگئے تھے۔

شاہ فیصل کالونی پولیس نے2 منزلہ زیرتعمیرمکان زمین بوس ہونے کا مقدمہ الزام نمبر 23/471 بجرم دفعہ 322 کے تحت سرکارمدعیت میں درج کرلیا،مقدمے میں مالک مکان وزیراسلام الدین کو نامزد کیا گیا۔

ایف آئی آرکے متن کے مطابق زمین بوس ہونے والے 2منزلہ مکان کی پہلی چھت ٹائل بیم سے بنی ہوئی تھی اورتیسری منزل پرآرسی سی چھت ڈالی جا رہی تھی چھت ڈالے جانے کے وقت کوئی حفاظتی تدابیراختیار نہیں کی گئی، مکان مالک ٹھیکدار بھی ہے اورخود کام کروا رہا تھا۔

مالک مکان کی غفلت ولا پروائی کے باعث افسوسناک واقعہ رونما ہوا،پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد مالک مکان وزیراسلام الدین فرارہے جس کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں