عثمان ڈار صداقت عباسی کی طرح اگر کچھ کرنا ہوتا تو کر چکا ہوتا اسد عمر

اسد عمر نے سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کو بھی درست قرار دیا

(فوٹو: فائل)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا کہ اگر مجھے عثمان ڈار اور صداقت عباسی کی طرح کوئی ایسا کام کرنا ہوتا تو کر چکا ہوتا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر سے سوال کیا گیا کہ آپ سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کو کیسے دیکھتے ہیں؟ اسد عمر نے جواب دیا کہ فیصلہ درست ہے۔


صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں گے؟ جس پر اسد عمر نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد یہ اچھا سوال ہے کہ نواز شریف واپس آئیں گے یا نہیں!! انہوں نے کہا کہ میرا معصومانہ سوال ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شہباز شریف کیوں خوش ہے؟ ایک فیصلے پر تحریک انصاف بھی خوش ہے اور شہباز شریف بھی خوش ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ سائفر کیس میں چیئرمن پی ٹی آئی اندر ہیں اور آپ کو ریلیف مل گیا ہے۔

اسد عمر نے جواب دیا کہ سائفر کیس میں الزام یہ ہے کہ جن کو ملا انھوں نے ٹھیک استعمال نہیں کیا۔ ہمارا ماننا ہے کہ قانونی استعمال کیا ہے سائفر چار لوگوں میں آتا ہے وزیراعظم، وزیر خارجہ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی۔ پلاننگ منسٹر کہاں سے آگیا ایف آئی آر میں میرا نام صرف آیا ہے۔
Load Next Story