بھارت کے میچ میں اسٹیڈیم خالی کیوں ہربھجن ہٹ دھرمی پر اُتر آئے

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے مائیکل وان کو ہی تنقید کا نشانہ بناڈالا

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے مائیکل وان کو ہی تنقید کا نشانہ بناڈالا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ورلڈکپ میں بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ پر خالی نشتوں پر تنقید کرنے والے سابق انگلش کپتان مائیکل وان پر ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلادیئے۔

دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے افغانستان کو باآسانی شکست سے دوچار کیا تاہم میچ کے دوران انگلش کمنٹیٹر مائیکل وان نے خالی نشتوں سے متعلق ٹوئٹ کیا کہ آج بھارت کا میچ ہے اس کے باوجود اتنی خالی سیٹیں کیوں؟!۔

مائیکل وان کے ٹوئٹ پر سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ آگ بگولہ ہوگئے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ "کیا آپ کھیل دیکھ رہے ہو یا خالی نشستیں"؟۔ بھارتی کرکٹر کے جواب پر کئی مداحوں نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ کا افتتاحی میچ؛ اسٹیڈیم خالی! کھلاڑی ہی تماشائی بن گئے


قبل ازیں آئی سی سی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں ہی شائقین کرکٹ نے اسٹیڈیم کا رخ نہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر بھارتی بورڈ تنقید کی زد میں آیا تھا۔

مزید پڑھیں: خالی اسٹیڈیمز، سہواگ نے ورلڈکپ منتظمین کو مشورہ دے دیا

بھارتی بورڈ کی جانب سے بغیر وجہ بتائے افتتاحی تقریب بھی منسوخ کردی گئی تھی جبکہ کیپٹنز ڈے کے موقع پر جنوبی افریقی کپتان تقریب میں سوتے ہوئے نظر آئے تھے۔

حال ہی میں سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے ورلڈکپ منتظمین کو مشورہ دیا ہے کہ ابتدائی میچز میں شائقین سے خالی اسٹیڈیم کو بھرنے کیلیے بچوں کو مفت ٹکٹس دینے پر زور دیا تھا۔

Load Next Story