عرب لیگ کا عالمی برادری سے غزہ میں جنگ بندی کیلیے فوری کارروائی کا مطالبہ

اسرائیل غزہ کی ناکہ بندی ختم کرکے امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت دے، عرب لیگ


ویب ڈیسک October 12, 2023
اسرائیل ناکہ بندی ختم کرکے امدادی سامان کی ترسیل بحال کرے، عرب لیگ (فوٹو: ٹوئٹر)

غزہ پر ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس کے اعلامیے میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اس معاملے میں فوری طور پر اپنا کردار ادا کرے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا غزہ کے معاملے پر ہونے والا اجلاس فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کے اعادے پر ختم ہوگیا۔

عرب کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا جس میں اسرائیلی بمباری میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا گیا اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی۔

یہ خبر پڑھیں : اسرائیلی کی غزہ پر بمباری سے 1354 فلسطینی شہید، حماس کے حملوں میں 1300 اسرائیلی ہلاک

اعلامیہ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ جنگ بند نہ ہونے سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے اور المناک صورت حال پیدا ہوجائے گی۔ خطے پر اس جنگ کے منفی اثرات پڑیں گے۔

عرب لیگ اجلاس کے اعلامیے میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عالمی برادری جنگ کے خاتمے اور صورت حال کو معمول پر لانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیل غزہ میں ہمارے مراکز، اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہے، اقوام متحدہ

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے اور امداد کی ترسیل کی بحالی کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں