بالائی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی

کل سے مغربی ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، 13 تا 17 اکتوبر خیبرپختونخوا کے بلند پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے


ویب ڈیسک October 12, 2023
فوٹو فائل

محکمہ موسمیات نے 14 تا 17 اکتوبر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اکتوبر کو مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، یہ ہوائیں 14 اکتوبر کی رات تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی، 13 سے 17 اکتوبرکے درمیان خیبرپختونخوا کے بلند پہاڑوں پر برف باری اور میدانی علاقوں میں ژالہ باری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، نوشہر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش اور آندھی متوقع ہے، 13 سے 17 اکتوبر کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ 16 سے 18 اکتوبر کے دوران لیہ، بھکر، کوٹ ادو، راجن پور، بہاولپور اور رحیم یارخان میں بارش متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں