امیتابھ بچن کی سالگرہ کے موقع پرنئی فلم میں ان کے پراسرار کردار کا پوسٹر جاری

ناگ ایشون کی فلم میں امیتابھ بچن، کمل ہاسن، پرابھاس، دیپیکا پڈوکون اور دیشا پاٹانی مرکزی کردار کررہے ہیں

فوٹو: فائل

بالی وڈ میں میگا بجٹ، میگا کاسٹ اور میگا تھرلر فلم 'کالکی 2898 اے ڈی' کی ریلیز کا انتظار کیا جارہا ہے، فلم کے ٹیزر کو رواں برس سان ڈیاگو کامک کون کے عالمی ایونٹ میں ریلیز کیا گیا تھا۔

اب بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی 81 ویں سالگرہ کے موقع پر فلم میکرز نے ان کے کردار کا ایک نیا پوسٹر جاری کیا ہے جس میں وہ ایک انتہائی پراسرار شخصیت نظر آتے ہیں۔

اداکار کی نئی جھلک شیئر کرتے ہوئے ٹیم کی طرف سے پوسٹ کے ساتھ لکھا گیا 'ہمارے لئے آپ کے سفر کا حصہ بننا اور آپ کی عظمت کو دیکھنا ایک اعزاز کی بات ہے'۔
Load Next Story