محکمہ انسانی حقوق کے 21 طویل عرصے سے غیرحاضر افسران اور ملازمین کو شوکاز نوٹس

نگراں وزیر انسانی حقوق عمر سومرو نے اطلاع دیے بغیر دفتر کا دورہ کیا اور افسران اور ملازمین کو غیر حاضر پایا۔


ویب ڈیسک October 12, 2023
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

نگراں وزیر برائے انسانی حقوق عمر سومرو نے محکمہ انسانی حقوق کے 21 ملازمین طویل عرصے سے غیر حاضر افسران اور ملازمین کو شوکاز نوٹس دینے اور تنخواہیں روکنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر قانون اور انسانی حقوق عمر سومرو نے محکمہ انسانی حقوق کے دفتر کا اطلاع دیے بغیر دورہ کیا جب وہ محکمہ انسانی حقوق کے دفتر پہنچے تو افسران اور ملازمین کو غیر حاضر پایا۔

نگراں وزیر نے ملازمین کا حاضری رجسٹرر طلب کرلیا جس میں نصف سے زیادہ افسران اور ملازمین طویل عرصے سے غیر حاضر تھے جس پر عمر سومرو نے برہمی کا اظہار کیا۔

عمر سومرو نے محکمے میں موجود چند ایک ملازمین سے دریافت کیا کہ صبح کے دس بج چکے ہیں سیکریٹری انسانی حقوق ابھی تک دفتر نہیں آئے؟ ملازمین کی حاضری کم کیوں ہے؟

بعد ازاں صوبائی وزیر عمرسومرو نے 21 غیر حاضر افسران و ملازمین کو شوکاز نوٹس دینے اور تنخواہیں روکنے کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ ملازمین کی حاضری 100 فیصد ہونی چاہئے جبکہ ملازمین حاضری 9 بجے یقینی بنائیں، ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں اب مزیدوقت نہیں دوں گا، آخری وارننگ سمجھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں