ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 3 کروڑ ڈالر تھی، اسٹیٹ بینک

—فائل فوٹو

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 6 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔


6 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 64 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 38 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 3 کروڑ ڈالر رہی۔
Load Next Story