خیبرپختونخوا کے تمام کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ختم

پروگرام ختم ہونے پر فوری اطلاق ہوگا، طلبا کی عدم دلچسپی کے باعث ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ختم کیا گیا ہے، ہائیر ایجوکیشن


ویب ڈیسک October 12, 2023
فوٹو : فائل

صوبائی حکومت نے خیبر پختون خوا کے تمام کالجوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔

نگراں کابینہ کی سفارش پر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام 2013_12 میں اس وقت کی صوبائی حکومت نے شروع کیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے کالجوں میں بی ایس پروگرام کا آغاز نہ ہونے کی وجہ سے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کیا گیا تھا، جس میں طلبہ کی دلچپسی نہ ہونے کے برابر رہی۔

ہائیر ایجوکیشن کے مطابق طلبا کی عدم دلچسپی کے باعث تمام کالجوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ختم کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں