مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اہلیہ عائشہ کو طلاق دے دی
عائشہ سیف اور جنید صفدر 2021 میں شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے تھے
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔
جنید صفدر نے انسٹاگرام اسٹوری میں طلاق کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی نجی معاملہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے میڈیا اداروں سے درخواست کی کہ وہ اس انتہائی نجی معاملے پر ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔
جنید صفدر نے مزید لکھا کہ اس فیصلے سے ان دونوں کو سکون ملے گا اور وہ اس معاملے پر مزید بات نہیں کریں گے، انہوں نے عائشہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
یاد رہے کہ عائشہ سیف اور جنید صفدر 2021 میں شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے تھے۔