اسمگلرز کیخلاف کارروائیاں ایرانی آئل کے 35 ٹینکرز پکڑے گئے

کسٹمز انٹیلی جنس کا شیخوپورہ کے علاقے ماچھی میں 14 ڈمپنگ پوائنٹس پر آپریشن


90 کروڑ کا پٹرول ضبط، ٹینکرز مالکان، اسمگلرز، سہولت کاروں کیخلاف مقدمات درج ۔ فوٹو : فائل

ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد چدھڑ کی ہدایت پر کسٹمز انٹیلی جنس نے اسمگرز کیخلاف کارروائیاں تیز کر دیں جب کہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ و فروخت کرنیوالا بڑا نیٹ ورک پکڑ ا گیا۔

اسمگلرز کیخلاف انٹیلی جنس بیورو اور پولیس کی معاونت سے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے اسمگل شدہ ایرانی آئل کے 35 ٹینکرز پکڑ لیے۔اسمگل شدہ ڈیزل، پٹرول کی مالیت 90 کروڑ سے زائد ہے۔

کسٹمز انٹیلی جنس لاہور ڈائریکٹوریٹ نے حساس اداروںکی رپورٹس کی روشنی میں ایک ہفتے کے دوران ایک ارب 20کروڑ روپے سے زائد کی اسمگل شدہ اشیاء پکڑ یں،ایرانی تیل کی سمگلنگ اورفروخت کے بڑے نیٹ ورک کا سراغ لگایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں تیل کے اسمگلرز کو دس دن کی مہلت دی گئی ہے، نگراں وزیراطلاعات

شیخوپورہ کے علاقے "ماچھی کے" میں 14 ڈمپنگ پوائنٹس پر آپریشن کیا گیا،جہاں سمگل شدہ پٹرول اور ڈیزل کو ذخیرہ کرکے مختلف شہروں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔

ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس لاہور حارث انصاری نے ''ایکسپریس''سے گفتگو میں کہا کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں اور ڈائریکٹرجنرل فیض احمد چدھڑ کی ہدایت پر اسمگلرز کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں