غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے تو جنگ کا نیا محاذ کھل سکتا ہے ایران

کچھ ممالک نے ہم سے رابطہ کرکے اسرائیل کیخلاف نئی کارروائی کے بارے میں پوچھا، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر


ویب ڈیسک October 13, 2023
اسرائیل کے جنگی جرائم جاری رہے تو کوئی بھی اس خلاف کارروائی کے لیے اجازت نہیں لے گا، ایرانی وزیرخارجہ:فوٹو:رائٹرز

ایران نے خبردار کیا ہے کہ کہ غزہ پر اسرائیل نے حملے بند نہ کیے تو نیا محاذ کھل سکتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے بیروت پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم اور غزہ کی ناکہ بندی سے جنگ کا نیا محاذ کھل سکتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کچھ ممالک کے حکام نے ہم سے رابطہ کرکے خطے میں اسرائیل کے خلاف نیا محاذ کھولنے کے امکانات سے متعلق پوچھا ہے۔ ہم نے انہیں واضح جواب دیا کہ کسی بھی نئی کارروائی یا محاذ کا تعلق صہیونی ریاست کے اقدامات سے ہے۔ اگراسرائیل کے جرائم جاری رہے تو کسی کو بھی نیا محاذ کھولنے کے لیے ہماری اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں