نسیم شاہ کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

فاسٹ بولر نے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

فاسٹ بولر نے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی (فوٹو: سوشل میڈیا)

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا۔

فوٹو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے گولڈن ویزہ ملنے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا اس ملک کا ویزہ ملا ہے جس کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے نسیم شاہ کے علاوہ شاداب خان ، افتخار احمد سمیت متعدد پاکستانی کرکٹرز کو دبئی کا گولڈن ویزہ دیا جاچکا ہے جبکہ حال ہی میں معروف ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ طوبیٰ انور کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: طوبیٰ انور کو دبئی کا 'گولڈن ویزا' مل گیا

واضح رہے کہ نسیم شاہ کندھے کی انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہوگئے تھے جبکہ اِن دنوں سرجری کے باعث دبئی میں موجود ہیں۔








View this post on Instagram


A post shared by Nasim Shah (@inaseemshah)




Load Next Story