پشاور سرعام موبائل فون سم فروخت کرنے پر پابندی عائد

موبائل سم کا استعمال جرائم کیلیے استعمال کیا جارہا تھا،متعلقہ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر فروخت پر کارروائی ہوگی، اعلامیہ


ویب ڈیسک October 13, 2023
(فوٹو: فائل)

موبائل فون سمز کی سرعام فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔

ڈی سی پشاور نے موبائل سم کا غیر قانونی استعمال روکنے کے لیے موبائل فون سم کی سرعام فروخت کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس کے تحت بغیر اجازت موبائل فون سم فروخت کرنا ممنوع ہوگا۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے ذریعے ڈی سی پشاور نے پولیس کو غیر قانونی طریقوں سے موبائل سم فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔ موبائل سم کا استعمال جرائم اور غیر قانونی اقدامات کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔ ڈی سی پشاور کے مطابق متعلقہ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر سم فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں