حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاؤن 2 افغانوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے نے کوہاٹ، ایبٹ آباد اور کمرشل بینکنگ سرکل پشاور میں کارروائیاں کیں


ویب ڈیسک October 13, 2023
ملزمان سے لاکھوں روپے برآمد کرلیے گئے:فوٹو:فائل

پشاور میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 2 افغان شہریوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کے پی زون کا حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ کمپوزٹ سرکل نے کوہاٹ، ایبٹ آباد اور کمرشل بینکنگ سرکل پشاور میں کارروائیاں کیں۔

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2افغان باشندوں سمیت 4 افراد کو گرفتارکیا گیا۔ ملزم محمد شہراف کو چوک یادگار پشاور، مشتاق احمد کو تھاکوٹ بازار بٹگرام جبکہ دیگر ملزمان کو کوہاٹ سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان سے مجموعی طور پر 42300 یو اے ای درہم، 18800 سعودی ریال اور 41 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ افغانستان سے تعلق رکھنے والے ملزمان کے قبضے سے 42350 یو اے ای درہم اور 18800 سعودی ریال برآمد ہوئے۔

ملزم محمد شہراف سے 12 لاکھ اور مشتاق احمد سے 29 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کرلیے گئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں