سعدیہ امام کی بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر وائرل

سعدیہ امام نے 2012 میں پاکستانی نژاد جرمنی کے صنعت کار عدنان حیدر کے ساتھ نکاح کیا تھا


ویب ڈیسک October 13, 2023
میرب امام کی سالگرہ کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی : فوٹو انسٹاگرام

ماضی کی معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردی ہیں۔

حال ہی میں سعدیہ امام نے اپنی بیٹی میرب امام کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی ہیں۔


سعدیہ امام کی بیٹی نے اپنی سالگرہ کی تقریب میں ہلکے جامنی رنگ کی خوبصورت فراک زیب تن کی جبکہ اداکارہ سادہ لباس میں نظر آئیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ بھی تصاویر پوسٹ کیں اور بیٹی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔





 



 



 


View this post on Instagram


 


A post shared by Sadia Imam (@sadiaimamofficial)




میرب امام کی سالگرہ کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں ندا یاسر، جویریہ، سعود اور نادیہ خان سمیت دیگر فنکار بھی شامل تھے۔




سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی سعدیہ امام کی بیٹی میرب کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔

واضح رہے کہ سعدیہ امام نے 2012 میں پاکستانی نژاد جرمنی کے صنعت کار عدنان حیدر کے ساتھ نکاح کیا تھا جبکہ اُن کی رخصتی 2013 میں ہوئی تھی، اس جوڑے کی ایک بیٹی ہے۔

شادی کے بعد سے سعدیہ امام اسکرین پر کم نظر آتی ہیں لیکن وہ اکثر مارننگ شوز میں بطورِ مہمان شرکت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں