فلم قُلی نمبر 1 کے بےروزگاراداکار کو کام کی تلاش

اداکار نے بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے

اداکار ٹیکو تلسانیہ نے بالی ووڈ فلمسازوں سے اپیل کردی: فوٹو ویب ڈیسک

بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم 'قُلی نمبر 1' کے اداکار ٹیکو تلسانیہ نے کہا ہے کہ وہ بےروزگار ہیں اور کام کی تلاش کررہے ہیں۔

بالی ووڈ کے سینئر کامیڈین اداکار ٹیکو تلسانیہ نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے ماضی کے اپنے کامیاب کیریئر کو یاد کیا۔

ٹیکو تلسانیہ نے کہا کہ 'بالی ووڈ میں سب کچھ بدل گیا ہے، اب پہلے کی طرح فلمیں نہیں بنتی، موجودہ فلمیں کہانی پر مبنی ہوتی ہیں جبکہ ماضی کی فلموں میں دو محبت کرنے والوں کو دِکھایا جاتا تھا'۔


اداکار نے کہا کہ 'میں بےروزگار ہوں اور اپنے لیے کام کی تلاش میں ہوں لیکن مجھے فلموں میں کوئی اچھا کردار نہیں مل رہا'۔

اُنہوں نے کہا کہ 'میں انڈسٹری کے لوگوں کی فون کال کے انتظار میں ہوں لیکن ابھی تک کہیں سے کوئی کال نہیں آئی'۔

ٹیکو تلسانیہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے کام کی شدید ضرورت ہے لہٰذا اگر میرے لیے کوئی کردار ہو تو برائے مہربانی مجھ سے ضرور رابطہ کریں'۔

یاد رہے کہ ٹیکو تلسانیہ نے بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے جن میں 'انداز اپنا اپنا '، 'کبھی ہاں کبھی ناں'، 'بڑے میاں چھوٹے میاں'، د'ھمال'، 'بول رادھا بول' اور 'ہم ہیں راہی پیار کے' سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔
Load Next Story