بابراعظم کا احمد آباد اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کرکٹ کے نہ ہونے کا شکوہ

امید ہے کہ 1 لاکھ 30 ہزار کا کراؤڈ ہمیں بھی سپورٹ کرے گا، بابراعظم


ویب ڈیسک October 13, 2023
امید ہے کہ 1 لاکھ 30 ہزار کا کراؤڈ ہمیں بھی سپورٹ کرے گا، بابراعظم (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کرکٹ کے نہ ہونے کا شکوہ کردیا۔

ورلڈکپ میں روایتی حریف کے خلاف میچ سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کا شدت سے انتظار ہے، ماضی میں جو ہوا اس پر توجہ نہیں ہوتی البتہ حال پر توجہ مرکوز ہے،کوشش ہوگی کہ کل کے میچ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں۔

انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہونے والے نسیم شاہ کے حوالے سے بابراعظم کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر کی عدم موجودگی ہمارے لیے مشکلات کا سبب بن رہی ہے، بطور کپتان انکی کمی محسوس کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کھلاڑیوں کے تاثرات منظر عام پر آگئے

بابراعظم نے بھارت میں پاکستانی شائقین کرکٹ کے نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ احمد آباد اسٹیڈیم میں 1 لاکھ 30 ہزار کا کراؤڈ ہوگا امید کرتے ہیں ہمیں بھی سپورٹ کریں گے۔

مزید پڑھیں: ''رضوان نے کچھ غلط نہیں کیا'' پاکستان نے آئی سی سی پر واضح کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈکپ میں میرا آغاز ویسا نہیں رہا جیسا ہونا چاہئیے تھا لیکن کوشش ہوگی اگلے میچز میں پرفارم کروں، بھارت کے خلاف کارکردگی پر انکا کہنا تھا دونوں ٹیمیں ایشیائی یا آئی سی سی ایونٹس میں کھیلتی ہیں جس کی وجہ سے لمبا وقفہ آتا ہے، بھارت کا کوئی بالر نہیں بلکہ اپنی غلطی سے آؤٹ ہوتا ہوں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ میں بارش کے کتنے امکانات ہیں؟

کپتان نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں پربڑے اسٹیڈیم کا دباؤ نہیں، بولرز کے پاس مارجن کم ہے، اس لیے انہیں کہا ہے کہ لینتھ پرقابو رکھیں، بھارت کے ٹاپ آرڈر کو کیسے آؤٹ کرنا ہے اس کیلئے پلان کرتے ہیں، ٹی20 میں ہم نے بھارت کو ہرایا ہے ایسا نہیں کہ یہاں ہم نہیں ہراسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں