سونے کی قیمت میں معمولی کمی
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 1892 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود یہاں قیمت کم ہوئی ہے
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 1892 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے نرخ میں معمولی کمی آئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 97 ہزار 100 روپے ہوگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 89 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 68 ہزار 981 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں بڑی کمی، ایک تولہ کے دام 2 لاکھ سے کم ہوگئے
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2500 روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2143.34 روپے پر مستحکم رہی۔