جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے خورشید شاہ

سیاسی جماعتوں کے ڈی ریل ہونے سے جمہوریت کو خطرہ ہوگا،قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک May 17, 2014
جہوریت کے لیے حکومت قربان کی جاسکتی ہے لیکن حکومت کے لیے جمہوریت کو قربان نہیں کیا جاسکتا،خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی ایسے الائنس کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت قربان ہو۔

سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ڈی ریل ہونے سے جمہوریت کو خطرہ ہوگا اور پیپلزپارٹی کسی ایسے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوریت کو نقصان ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ جہوریت کے لیے حکومت قربان کی جاسکتی ہے لیکن حکومت کے لیے جمہوریت کو قربان نہیں کیا جاسکتا۔

پاک بھارت تعلقات سے متعلق خورشید شاہ نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان اور بھارت کو مل کر چلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بھارتی وزارت اعظمیٰ کے امیدوار نریندرموردی پاکستان سے اچھے تعلقات استوار کرنے میں اپنا کردارادا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں