انٹر پری میڈیکل اور انجینیئرنگ سمیت چار فیکلٹیز کے نتائج جاری پوزیشنز کا اعلان
تمام نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینیئرنگ، آرٹس ریگولر/ پرائیویٹ اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے نتائج جاری کر دیے ییں۔
بورڈ کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کے مطابق سائنس پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں DHACSS ڈگری کالج کی طالبہ یسریٰ اعجاز بنت اعجاز الرحمن رول نمبر 660622 نے 1100 میں سے 995 نمبرز اے1 گریڈ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
میٹروپولس انٹرمیڈیٹ کالج فار گرلز کی طالبہ قرۃ العین بنت سید محمود عباس جعفری رول نمبر 614632 نے 993 نمبرز لیکر اے1 گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ بحریہ کالج کارساز کی طالبہ افشاں بنت اسلم پرویز رول نمبر 626641 نے 992 نمبرز لیکر اے1 گریڈ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
امتحانات میں 27 ہزار امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 26 ہزار 412 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 13 ہزار832 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 52.37 فیصد رہا۔
پری میڈیکل کے امتحانات میں 1510 امیدوار اے ون گریڈ، 3428 امیدوار اے گریڈ، 4469 امیدوار بی گریڈ، 3276 امیدوار سی گریڈ، 1072امیدوار ڈی گریڈ، 46امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 31امیدوار پاس قرار پائے۔
علاوہ ازیں، پری انجینیئرنگ گروپ کے امتحانات میں بحریہ کالج کارساز کے طالبعلم محمد عبداللہ خان ولد محمد مسرور خان رول نمبر 803862 نے کل 1100 میں سے 1017 نمبرز لیکر اے1 گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالب علم عباد الرحمن ولد عامر اعجاز رول نمبر 794300 نے 1003 نمبرز کیساتھ اے1 گریڈ لے کر دوسری جبکہ BAMM PECHS گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبہ فاطمہ بنت محمد صلاح الدین مرزا رول نمبر 814413 نے 1002 نمبرز کیساتھ اے1 گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ان امتحانات میں 25 ہزار 308 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی۔ 24 ہزار827 امیدوارامتحانات میں شریک ہوئے اور 12ہزار 233 امیدوار کامیاب ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 49.27 فیصد رہا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پری انجینیئرنگ کے امتحانات میں 869 امیدوار اے ون گریڈ، 2133 اے گریڈ، 3014 بی گریڈ، 3924 سی گریڈ، 2103 ڈی گریڈ، 148 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 42امیدوار پاس قرار پائے۔
آرٹس ریگولر گروپ ریگولر کے نتائج کی تفصیلات کے مطابق ان امتحانات میں DHACSS کالج فار ویمن (انٹرمیڈیٹ) کی طالبہ ہدیٰ بنت محمد سلیم رول نمبر 356876 نے 1100 میں سے 958 نمبرز لیکر اے1 گریڈ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ KMA گرلز ڈگری کالج کی طالبہ عائشہ بنت محمد بلال گاڈت رول نمبر 351840 نے 922 نمبرز لیکر اے1 گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اقراء حفاظ گرلز سائنس کالج بلاک بی نارتھ ناظم آباد کی طالبہ حمنا کاشف بنت کاشف احمد رول نمبر 355454 نے 921 نمبرز کیساتھ اے1 گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ان امتحانات میں 14 ہزار460 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جس میں 13ہزار 900 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ 4 ہزار 491 امیدوار کامیاب ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 32.31 فیصد رہا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 30 امیدوار اے ون گریڈ، 307 اے گریڈ، 1100 بی گریڈ، 1704 سی گریڈ، 1183 ڈی گریڈ، 166ای گریڈمیں کامیاب قرار پائے جبکہ ایک امیدوار پاس ہوا۔
مزید براں، آرٹس پرائیویٹ گروپ کے نتائج کی تفصیلات کے مطابق ان امتحانات میں احمد ابو صارب ولد عبدالواحد منگی رول نمبر 955414 نے 874 نمبرز A گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ حمنا ناز بنت عزیز الرحمن رول نمبر 979030 نے 870 نمبرز A گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ماریہ مہک بنت خورشید احمد رول نمبر 975464 نے 856 نمبرز A گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔
ان امتحانات میں 3ہزار 535 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جس میں 3ہزار 385 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے اور 1498 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 44.25 فیصد رہا۔ آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں ایک امیدوار اے ون گریڈ، 72 اے گریڈ، 315 بی گریڈ، 585 سی گریڈ، 430 ڈی گریڈ، 46ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 49امیدوار پاس ہوئے۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کے مطابق کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں ILSA بنت راحیل رول نمب 414474 نے ٹوٹل 1100 میں سے 922 نمبرز A-1 گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ زہرہ محب اللہ بنت محب اللہ رول نمبر 432018 نے 899 نمبرز A-1 گریڈ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مسفرہ ناز بنت ندیم احمد رول نمبر 414531 نے 852 نمبرز A گریڈ کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کامرس پرائیویٹ کے امتحانات میں 2603 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے۔ 2515 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی۔ 1054 کامیاب ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 41.91 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 2امیدوار اے ون گریڈ، 23اے گریڈ، 133 بی گریڈ، 430 سی گریڈ، 425 ڈی گریڈ، 37ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 4امیدوار پاس قرار پائے۔
تمام نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔