عابد باکسر ساتھیوں سمیت پولیس کی حراست سے فرار
سی آئی اے نے سابق انسپکٹر عابد باکسر کو پولیس کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا
پنجاب پولیس کا سابق انسپکٹر عابد باکسر پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق عابد باکسر مزاحمت کے بعد تین ساتھیوں سمیت پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا، فرار ہوتے ہوئے ملزمان اہلکاروں سے سرکاری رائفلیں بھی چھین کر لے گئے۔
واضح رہے کہ عابد باکسر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں سی آئی اے نے آج ہی ان کے گھر سے ان کے دو گن مینوں سمیت گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں سی ٹی اے ماڈل ٹاؤن تھانے منتقل کردیا گیا تھا، جہاں سے وہ ساتھیوں سمیت فرار ہوگئے۔
واضح رہے کہ عابد باکسر پنجاب پولیس میں بطور انسپیکٹر اپنے امور سرانجام دے چکے ہیں اور اُن کی شہرت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔