کراچی مچھر کالونی میں پولیس کا آپریشن چار منشیات فروش خواتین گرفتار

گرفتار خواتین پیشہ ور منشیات فروش ہیں جو اس سے قبل متعدد بار گرفتار ہوچکی ہیں، ایس ایس پی کیماڑی


Staff Reporter October 13, 2023
فوٹو: فائل

ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں سرچ آپریشن کرکے چار منشیات فروش خواتین کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق دو مختلف مقامات سے انتہائی مطلوب 4 منشیات فروش خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار خواتین کے قبضے سے 1140 گرام چرس اور 105 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار ملزماؤں کی شناخت عائشہ، مصطفٰی خاتون، فاطمہ اورمہرالنساء کے ناموں سے ہوئی ہے ،چاروں خواتین پیشہ ور منشیات فروش ہیں جوکہ اس سے قبل متعدد بار گرفتار ہوچکی ہیں۔

ملزمہ عائشہ اس سے قبل 4 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہے، ملزمہ مصطفٰی خاتون قبل ازیں 11 مقدمات میں گرفتار ہو چکی ہے جبکہ ملزمہ مہرالنسا 9 اور فاطمہ 2 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں