شاہراہ فیصل پر آنے والا شیر ضبط کرنے کا حکم مالک پر 3 لاکھ جرمانہ

شیر کی دوسری جگہ منتقلی کے دوران 29 اگست کو شیر شاہراہ فیصل پر نکل آیا تھا


ویب ڈیسک October 13, 2023
فوٹو ایکسپریس

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے شاہراہ فیصل پر شیر کے گشت سے متعلق مقدمے میں شیر کے مالک پر 3 لاکھ 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے شیر بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت کے روبرو شاہراہ فیصل پر شیر کی گشت سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

شیر کے مالک شمس الحق نے اعتراف جرم کرلیا۔ عدالت نے شیر کے مالک شمس الحق پر 3 لاکھ 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

عدالت نے شیر بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ استغاثہ کے مطابق عدالتی حکم پر شیر کراچی چڑیا میں ہے۔ مقدمے میں شیر کے مالک سمیت 5 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ 29 اگست کو شیر کی دوسری جگہ منتقلی کے دوران شیر شاہراہ فیصل پر نکل آیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ محکمہ وائلڈ لائف کی مدعیت میں درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں