جواد احمد نے ورلڈکپ کا ترانہ جاری کردیا

پاک بھارت میچ سے قبل موسیقی کی تقریب منعقد کی جائے گی


ویب ڈیسک October 14, 2023
جواد احمد نے قومی ٹیم کا حوصلہ بلند کردیا: فوٹو ویب ڈیسک

پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد نے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شائقین کرکٹ اور قومی ٹیم کا حوصلہ بُلند کرنے کے لیے خصوصی ترانہ ریلیز کردیا ہے۔

گلوکار جواد احمد نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے تیار کیا گیا خصوصی ترانہ ریلیز کیا ہے جس کی ویڈیو اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کی ہے۔

'جیت کی لگن' کے عنوان سے تیار کیے گئے ترانے کی ریکارڈنگ مختلف کرکٹ گراونڈز میں کی گئی ہے۔



ورلڈ کپ کے لیے خصوصی ترانے کا میوزک معروف موسیقار ساحر علی بگا نے ترتیب دیا ہے جبکہ ڈائریکشن دلاویز علی نے دی ہیں۔

جواد احمد نے کہا کہ پوری قوم کی نیک تمنائیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، اس گیت کے ذریعے پاکستانی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ قوم کی دعاوں کے طفیل پاکستانی کرکٹ ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل تقریب میں ارجیت سنگھ اپنے سُر بکھیریں گے

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈکپ میں آج احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

پاک بھارت میچ سے قبل موسیقی کی تقریب منعقد کی جائے گی، تقریب دن 12 بجکر 40 منٹ پر شروع اور 1 بجکر 10 منٹ پر اختتام پذیر ہوگی۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا؛ سلمان خان بھارتی ٹیم کی حمایت کیلئے میدان میں آگئے




اس میچ کو دیکھنے کے لیے بھارت کے تجربہ کار اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور رجنی کانت کو گولڈن ٹکٹ بھی دیا گیا ہے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں