پٹرول کی قیمت فی لیٹر 300 روپے سے نیچے آنے کا امکان

موجودہ ٹیکسز کی شرح کی بنیاد پر پٹرول کی فی لیٹر قیمت 36 سے 38 روپے کم ہوسکتی ہے، ذرائع


این این آئی October 14, 2023
موجودہ ٹیکسز کی شرح کی بنیاد پر پٹرول کی فی لیٹر قیمت 36 سے 38 روپے کم ہوسکتی ہے، ذرائع—فوٹو: فائل

تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پٹرول کی قیمت فی لیٹر 300 روپے سے نیچے آنے کا امکان ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آنے والے جائزے میں کم ہو کر 300 روپے سے نیچے آنے کا امکان ہے، اس کی وجہ تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی اور پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان

ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ٹیکسز کی شرح کی بنیاد پر پٹرول کی فی لیٹر قیمت 36 سے 38 روپے کم ہوسکتی ہے کیونکہ تیل کی عالمی قیمتیں 99 ڈالر فی بیرل سے 12 فیصد کم ہو کر 87 ڈالر پر آگئی ہیں،اس کے علاوہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 4 فیصد بہتری ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں