ورلڈکپ ہائی وولٹیج مقابلہ پاک بھارت ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں

دونوں ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی

دونوں ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں آج دوپہر 1:30 بجے مدمقابل آئیں گی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف اسٹیڈیم پہنچ گئے، جہاں رنگا رنگ تقریب کے بعد ٹاس ہوگا۔

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں جبکہ اہم میچ کیلئے حکمت عملی بھی ترتیب دیدی ہے۔

کپتان بابراعظم نے گزشتہ پریس کانفرنس میں پاکستانی شائقین کرکٹ کے نہ ہونے کا شکوہ کیا تاہم انہیں امید ہے کہ احمد آباد کا کراؤڈ پاکستانی ٹیم کو بھی سپورٹ کرے گا۔ ٹی20 میں بھارت کو ہرایا ہے اور انکے خلاف ہوم گراؤنڈ پر جیتنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہین نے سیلفی پر رپورٹر کو دلچسپ جواب دے ڈالا

دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکے، انکا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں برابر ہیں، کوئی فیورٹ نہیں۔


پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرے سے قبل پاکستانی صحافیوں کا پہلا گروپ بھارت روانہ ہوچکا ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف آج روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے میں اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کھلاڑیوں کے تاثرات منظر عام پر آگئے

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں میں پلیئنگ الیون میں کوئی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ احمد آباد میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرے میں بارش کے امکانات ہیں تاہم اس سے میچ میں خلل نہیں پڑے گا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کا احمد آباد اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کرکٹ کے نہ ہونے کا شکوہ

شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری ریکارڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں بارش کے 35 فیصد امکانات ہیں۔
Load Next Story