معاشی بحالی کیلیے حکومتی کوششوں کے ثمرات آنا شروع

عسکری قیادت اور دیگراداروں کی کوششوں سے روپیہ بہترین کرنسی بن گیا


Numainda Express October 14, 2023
عسکری قیادت اور دیگراداروں کی کوششوں سے روپیہ بہترین کرنسی بن گیا۔ فوٹو: فائل

معاشی بحالی کیلیے حکومتی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے۔

پاکستان معاشی بحالی کے سفر پر گامزن ہے، ملکوں کی ترقی کا دارومدار ان کی مضبوط معیشت پر ہوتا ہے، عسکری قیادت اور دیگر حکومتی اداروں کی انتھک کوششوں اور محنت کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

ستمبر 2023ء میں پاکستان کی برآمدات 1.15 فیصد اضافے سے2.40 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں جبکہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی شرح نمو میں 42 فیصد کا ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: داخلی معاشی امور پر فیصلہ سازی کا اختیار بھی ایس آئی ایف سی کے حوالے

مالی سال 2024ء کے لیے شرح نمو 3.5فیصد تک بہتر ہوگئی ہے جبکہ سال 2023ء کے لیے یہ شرح 0.3تھی۔اگست 2023ء تک پاور جنریشن میں 14 فیصد، ڈیزل سیل میں 11فیصد اور پٹرول سیل میں 8فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سیمنٹ سیل میں جولائی سے اگست کے دوران 45 فیصد، یوریا سیل میں 49 فیصد اور آٹو سیلز میں 18فیصد اضافہ ہوا ہے ۔پاکستان میں کاٹن کی پیداوار 72 فیصد بڑھی اور گندم کی پیداوار 28 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے جبکہ چاول کی پیداوار 9 ملین ٹن پہنچنے کے امکانات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں