اداکارہ فرح نادر میں کینسر کی تشخیص
فرح نادر نے 1990 میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے اداکاری کا آغز کیا تھا
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ فرح نادر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گردوں کے کینسر کا شکار ہوگئی تھیں جس کے لیے علاج جاری ہے۔
گزشتہ کچھ عرصے سے ٹی وی اسکرین سے غائب رہنے والی اداکارہ فرح نادر نے حال ہی میں مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں اپنی بیٹی کے ہمراہ بطورِ مہمان شرکت کی جس میں اُنہوں نے کینسر کی تشخیص کے حوالے سے بات کی۔
فرح نادر نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل کافی بیمار ہوگئی تھی جب مختلف ٹیسٹ کروائے تو معلوم ہوا کہ مجھے گردے کے تیسرے درجے کا کینسر ہے۔
اداکارہ کی بیٹی نے اپنی والدہ کی بیماری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے بھائی کی مدد سے والدہ کو کینسر کی افسوسناک خبر دی اور پھر صرف تین دن کے اندر آپریشن کروایا۔
فرح نادر نے اپنی بیماری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے بعد رواں سال جولائی سے ستمبر کے درمیان میری کیموتھراپی کی گئی جس کے لیے سر کے بال چھوٹے کروائے اور آپریشن سے زیادہ تکلیف کیموتھراپی میں ہوئی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں صحتیاب ہورہی ہوں لیکن اب میری ریڈیئیشن ہوگی جو کہ ڈیڑھ سے دو ماہ تک چلے گی۔
مزید پڑھیں: شگفتہ اعجاز میں کینسر کی تشخیص؟
اُنہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں میری بیٹی نے میرا بہت خیال رکھا، مجھے میری نیک اولاد کی وجہ سے کینسر کے باوجود بھی کسی طرح کا کوئی خوف نہیں تھا۔
فرح نادر نے مزید کہا کہ اگر اللہ کی مرضی ہو اور اہلخانہ کا ساتھ تو ہر انسان کینسر جیسے جان لیوا مرض کو شکست دے سکتا ہے۔
واضح رہے کہ فرح نادر نے 1990 میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے اداکاری کا آغز کیا تھا، وہ متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں جن میں حنا کی خوشبو، رقص بسمل، دام، سات پردوں میںِ، آسمانوں پے لکھا، بیٹی، آپ کی کنیز، دلدل، کیسی تیری خود غرضی، کتنی گرہنیں باقی ہیں اور میری بیٹیاں دیگر ڈرامے شامل ہیں۔