ورلڈکپ پاکستانی اسٹارز کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہجوم اُمڈ آیا

احمد آباد کی سڑکوں پر پاکستانی ٹیم کے استقبال کی ویڈیو وائرل

احمد آباد کی سڑکوں پر پاکستانی ٹیم کے استقبال کی ویڈیو وائرل (فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلہ دیکھنے کیلئے بھارتی تماشائیوں کی بڑی تعداد نے استیڈیم کا رخ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی س ی بی) کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو شیئر کی گئی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا ہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی اسٹیڈیم روانگی کے موقع پر احمد آباد کی سڑکوں پر شائقین کرکٹ پاکستانی اسٹارز کی ایک جھلک دیکھنے فینز کا ہجوم امڈ آیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ ہائی وولٹیج مقابلہ، پاکستان آج بھارت سے ٹکرائے گا

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کے باہر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد ہاتھوں میں پرچم تھامے پہنچنا شروع ہوچکی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم سمیت آفیشلرز کی سیکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: شاہین نے سیلفی پر رپورٹر کو دلچسپ جواب دے ڈالا


دونوں ٹیمیں آج دوپہر 1:30 بجے مدمقابل آئیں گی، قومی ٹیم کے کھلاڑی بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرے سے قبل پاکستانی صحافیوں کا پہلا گروپ بھارت روانہ ہوچکا ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف آج روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے میں اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔





Load Next Story