
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے رکن ممالک سے رابطوں میں زور دیا کہ سیکورٹی کونسل اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اسرائیل کو غزہ میں آپریشن سے روکے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے شروع کردئیے
سعودی وزیرخارجہ نے برطانیہ ، برازیل ، مالٹا، بھارت، سویڈن اور ناروے سمیت دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات چیت میں کہا کہ اسرائیل کو عالمی قوانین پر عمل کرتے ہوئے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے اور علاقے میں خوراک اور دیگر ضروری اشیا کی ترسیل کی اجازت دینے کی ضرورت ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ سے لاکھوں افراد کو زبردستی نقل مکانی پر مجبور کرنے کو روکا جانا چاہیے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔