علی ظفر کا وعدہ پورا ورلڈکپ ترانہ جاری کردیا
علی ظفر نے ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کیا تھا
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے شائقین کرکٹ سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہی ورلڈ کپ کے لیے خصوصی ترانہ جاری کردیا ہے۔
علی ظفر نے 'مزہ آیا' کے عنوان سے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ترانہ جاری کیا ہے جس کا ایک مختصر ویڈیو کلپ گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کی ہے۔
گلوکار نے ورلڈ کپ ترانہ 'مزہ آیا' کی مکمل ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی ہے جسے اب تک ہزاروں شائقین دیکھ چکے ہیں۔
اس ترانے کے ہدایتکار، کمپوزر اور پروڈیوسر بھی علی ظفر ہی ہیں جبکہ میوزک پروڈکشن علی مصطفیٰ نے کی ہے۔
شائقین کرکٹ کی جانب سے ورلڈ کپ ترانہ 'مزہ آیا' کو بےحد پسند کیا جارہا ہے اور ترانے پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: علی ظفر نے آئی سی سی ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کردیا
دوسری جانب آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی سی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے، میچ سے قبل ورلڈ کپ ترانہ جاری کرکے علی ظفر پاکستانی شائقین کرکٹ کو پُرجوش کردیا ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کیے گئے ورلڈ کپ 2023 کے ترانے پر شائقین کرکٹ کے ردعمل کے بعد علی ظفر نے ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: جواد احمد نے ورلڈ کپ کا ترانہ جاری کردیا
گلوکار نے بتایا تھا کہ ترانے کا عنوان 'مزہ آیا' ہوگا جبکہ ترانے کی دھن پر کام کرنے کے لیے اُن کے ساتھی پروڈیوسر علی مصطفیٰ کام کریں گے جنہوں نے اُن کے ترانے 'کھیل جمے گا' میں بھی کام کیا تھا۔