ورلڈکپ عرفان پٹھان نے ایک بار پھر ’بابراعظم‘ کو نشانے پر رکھ لیا

سابق بھارتی کرکٹر تجربہ کار بھارتی کھلاڑی کوہلی سے بابر کا موازنہ کرنے لگے


ویب ڈیسک October 14, 2023
سابق بھارتی کرکٹر تجربہ کار بھارتی کھلاڑی کوہلی سے بابر کا موازنہ کرنے لگے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان مخالف جذبات رکھنے والے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے ایک بار پھر بابراعظم کو نشانے پر رکھ لیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈکپ کے اہم معرکے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، جہاں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر میچ کے دوران سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ایک بار پھر بابراعظم اور ویرات کوہلی کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ انکی اوسط بھارت کیخلاف محض 28 رنز کی ہے جبکہ کوہلی اِن سے بہت آگے ہیں وہ گرین شرٹس کے خلاف 55 کی اوسط رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم پر بھارت کے خلاف میچ میں پرفارم کرنے کا دباؤ ہوگا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ سے قبل تقریب کی ویڈیو منظرعام پر

قبل ازیں آئی سی سی براڈ کاسٹر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل ہونے والی تقریب ٹی وی پر نشر پر نہیں کرنے کا اعلان کیا تھا، اس تقریب میں بالی ووڈ اسٹارز امیتابھ بچن، رجنی کانت، انشکا شرما سمیت کئی اداکار شریک تھے جبکہ اریجیت سنگھ سمیت دیگر گلوکاروں نے پرفارمنس کا مظاہر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستانی اسٹارز کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہجوم اُمڈ آیا

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی س ی بی) کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو شیئر کی گئی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا ہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی اسٹیڈیم روانگی کے موقع پر احمد آباد کی سڑکوں پر شائقین کرکٹ پاکستانی اسٹارز کی ایک جھلک دیکھنے فینز کا ہجوم امڈ آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں