غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے شہادتوں کی تعداد 2 ہزار 215 ہوگئی
غزہ میں ایک دن میں 10 لاکھ شہریوں کی نقل مکانی انسانی بحران ہے، یورپی یونین
غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 215 ہوگئی ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سےجاری بیان کے مطابق غزہ میں رہائشی علاقوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک 8 ہزار 714 فسلطینی زخمی ہوئے۔ شہدا اور زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔دوسری جانب حماس کے اسرائیل کیخلاف آپریشن طوفان الاقصیٰ میں 13 سو سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں یرغمال ہیں۔
مزید پڑھیں: اقوام متحدہ غزہ سے فلسطینوں کی جبری بے دخلی کیخلاف ایکشن لے، سعودی عرب
دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 10 لاکھ شہریوں کی نقل مکانی انسانی بحران ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بیان میں کہا کہ غزہ پر شدید بمباری محض شروعات ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے شروع کردئیے
ادھر امریکا کے وزیرخارجہ انتھونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وہ سعودی قیادت سے غزہ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سعودی عرب نے غرہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی قرار دیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں فضائی کارروائیوں کے ساتھ زمینی آپریشن بھی شروع کردیا ہے، اسرائیلی ایئرڈیفنس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کیلیے کارروائیاں کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا غزہ میں نقل مکانی کرنے والوں پر دھوکے سے حملہ، 70 فلسطینی شہید
اُدھر اقوام متحدہ نے غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طبی و بنیادی سہولیات منقطع کرنے کو غیر انسانی فعل قرار دیا اور اسرائیل سے فوری طور پر بنیادی سہولیات کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔