سونے کی فی تولہ قیمت دوبارہ دو لاکھ سے اوپر چلی گئی
فی تولہ سونے کی قیمت میں 4900روپے کا اضافہ
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46ڈالر بڑھ کر 1938روپے پر آگئی۔
اس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ سونے کے دام 4900 روپے بڑھ کر دو لاکھ 2 ہزار روپے (202000) پر آگئے۔ جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4201 روپے کے اضافے سے 173182 روپے ہوگئی۔