
بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے دماغ پر بھی پاکستان سے ٹاکرے کا ڈر حاوی ہوگیا اور وہ غلط شرٹ پہن کر میدان میں آگئے۔ویرات کوہلی جو جرسی پہن کر کھیلنے آئے اس پر بھارت کے پرچم کے رنگوں والی لائنوں کے بجائے تین سفید لائنیں پڑی ہوئی تھیں۔ غلطی کا احساس ہونے پر ویرات کوہلی نے ڈریسنگ روم میں جاکر شرٹ تبدیل کی اور پھر فیلڈنگ کرنے کے لیے واپس آئے۔
Virat Kohli came on field with wrong jersey 💀😁#ViratKohli #IndiaVsPakistan #indvspak #PAKvIND pic.twitter.com/R5bSlrcG4i
- Andleeb Akhtar 🇮🇳 (@mr_akhtar_17) October 14, 2023
ویرات کوہلی کی بھارت کے رنگوں کے بغیر والی شرٹ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ احمد آباد میں جاری ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔