
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ایئرفورس نے نقل مکانی کرنے والوں کو دھوکہ دے کر ان پر وحشیانہ بمباری کردی۔ یہ قتل عام صلاح الدین اسٹریٹ پر ہوا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آگئی ہیں، جن میں ٹرکس اور سڑکوں پر خواتین اور بچوں کی خون آلود لاشیں دیکھی جاسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کرکے بجلی اور خوراک کی سپلائی بند کردی
اسرائیل نے شمالی غزہ کے 11 لاکھ رہائشیوں کو 24 گھنٹوں میں علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی تھی اور جب خواتین، بچے اور بوڑھے وہاں سے نقل مکانی کرنے لگے تو رستے میں انہیں نشانہ بناکر عالمی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی اور ریاستی دہشت گردی کا ثبوت دیا گیا۔ شہداء میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں جن میں سے بچوں کی عمریں دو سے پانچ سال ہیں۔
https://twitter.com/k7ybnd99/status/1713041474118435205
حماس کے مطابق قابض فوج نے پہلے فلسطینیوں کوعلاقے سے منتقل ہونے کو کہا اور پھر رستے میں ان کے قافلے کو نشانہ بناکر گھناؤنا قتل عام کیا۔ اسرائیلی فوج آئی ڈی ایف نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
بعد أن طلب منهم الاحتلال النزوح والخروج من منازلهم إلى جنوب #غزة
— واير ثلاجة 🔌 (@wayer_thalajaa) October 14, 2023
الاحتلال يقصف 💥المدنيين أثناء نزوحهم في الطرقات على شارع صلاح الدين بالقرب من جسر غزة#Israel #FreePalestine #Gaza #Hamas pic.twitter.com/GJ7OpaCTXn
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی دھمکی کے باعث شمالی غزہ کے 11 لاکھ شہری جنوب کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔