کراچی میں منگل کو ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان

دیہی سندھ میں 16 اور 17 اکتوبر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات

(فوٹو: فائل)

محکمہ موسمیات نے منگل کو شہر قائد میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کے سلسلے کے سبب منگل کو شہر میں ہلکی بارش،بونداباندی ہونے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں دیہی سندھ میں بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


پیش گوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگیا، جس کے سسٹم کے اثرات وسطی اوربالائی سندھ تک پھیلنے کا امکان ہے، کراچی میں 17 اکتوبر کو ہلکی بارش اوربونداباندی ہونے کی توقع ہے۔

کراچی کے علاقہ حیدرآباد، بدین، ٹھٹھ، سجاول، تھرپارکر، عمرکوٹ کے اضلاع میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہونے کا امکان ہے جبکہ سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، جامشورو، قمبرشہدادکوٹ، شہید بے نظیرآباد سمیت دیگر اضلاع میں 16 سے17 اکتوبرکے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آج(اتوار)کو شہر کا موسم گرم ومرطوب جبکہ پیرکو مطلع صاف اورجذوی ابر آلود ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ ہفتے کوشہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.6 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 63فیصد ریکارڈہوا، دیہی سندھ میں سب سے زیادہ پارہ ضلع دادو میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
Load Next Story