جیو کے معاملے پر فیصلہ کرنے سے روکا جارہا ہے ممبر پیمرا اسرار عباسی

پیمرا کے اجلاس میں سرکاری ارکان کوئی بات نہیں سنتےجبکہ میڈیا گروپ اورحکومت کی پیمرا میں بہت زیادہ مداخلت ہے،اسرارعباسی

جیوکو پانچواں لائسنس دینابھی غیرقانونی ہے اورپیمراقواعدکے مطابق اس کو منسوخ ہوناچاہئے۔اسرار عباسی۔فوٹو:فائل

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کے ممبر اسرار عباسی نے کہا ہے کہ جیو کے معاملے پر پیمرا کو فیصلے کرنے سے روکا جارہا ہے جبکہ اس معاملے میں اب سیاست بھی ملوث ہوگئی ہے۔


راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیمرا کے رکن اسرار عباسی نے کہا کہ وزارت دفاع قانون اورآئین کے مطابق انصاف مانگنے آئی ہے لیکن ادارے کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے اس میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیوکی جانب سے قومی اداروں کی تضحیک کے معاملے پر پیمراکو آزادانہ فیصلہ کرنے دیاجائے لیکن اس معاملے پر پیمراکوفیصلے کرنے سے روکاجارہاہے۔

اسرار عباسی نے کہا کہ پیمرا کے اجلاس میں سرکاری ارکان کوئی بات نہیں سنتے،میڈیا گروپ اور حکومت کی پیمرا میں بہت زیادہ مداخلت ہے، ہم نے 20مئی کو اجلاس بلایا ہے جس میں فیصلہ وہی ہوگا جو قانون اور آئین کہتا ہے۔ اہل بیت کے معاملے پر کوئی بھی شہری قانون اپنے ہاتھ میں لے سکتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیوکو پانچواں لائسنس دینابھی غیرقانونی ہے اورپیمراقواعدکے مطابق اس کو منسوخ ہوناچاہئے۔
Load Next Story