الیکشن کمیشن کی شہریوں کو ووٹر اندراج اور کوائف درستی کیلیے آخری مہلت

کوائف درستی اور ووٹر لسٹ میں اندراج کی آخری تاریخ 25 اکتوبر ہے، ترجمان الیکشن کمیشن

فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شہریوں سے ووٹر لسٹ میں نام اندراج کی ایپل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کوائف درستی کی آخری تاریخ 25 اکتوبر ہے اور پھر اُسے کے بعد تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔

ووٹ کے اندراج منتقلی درستی اور اخراج میں صرف دس دن باقی ہیں، اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن 25 اکتوبر ہے۔ الیکشن کمیشن کی کمیشن کی جانب سے شہریوں کو ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستی یقینی بنانے کیلئے چند دن کی مہلت باقی ہے۔


عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹیں غیر منجمد کرتے ہوئے شہریوں کو فہرست میں ووٹنگ اندراج اور کوائف کی درستی کا موقع فراہم کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو انتخابی عمل کا حصہ بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے لکھ کر 8300 پر پر بھیجیں اور ووٹ سے متعلق کمیشن سے معلومات فراہم حاصل کرلیں۔ اگر اس میں کوائف غلط درج ہیں یا پھر اندراج نہیں تو ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس جاکر فارم جمع کرائیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ 25 اکتوبر 2023 تک شہری اپنے ووٹ کے اندراج، اخراج ، منتقلی اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستی کو یقینی بنائیں اور انتخابی عمل میں حصہ لیں۔
Load Next Story