طالبان نے آئندہ ہفتے چین کے ’’بیلٹ اینڈ روڈ فورم‘‘ میں شرکت کا اعلان کردیا

حکام فورم میں شرکت کریں گے اور بڑے سرمایہ کاروں کو کابل میں مدعو کریں گے، افغان ترجمان


ویب ڈیسک October 14, 2023
—فائل فوٹو: رائٹرز

طالبان نے آئندہ ہفتے چین کے ''بیلٹ اینڈ روڈ فورم'' میں شرکت کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق وزارت کے ترجمان اخوندزادہ عبدالسلام جواد نے کہا کہ طالبان کے قائم مقام وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیزی آنے والے دنوں میں بیجنگ کا دورہ کریں گے۔

علاوہ ازیں افغان ترجمان نے افغان انتظامیہ کے بیجنگ کے ساتھ بڑھتے ہوئے سفارتی تعلقات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فورم میں شرکت کریں گے اور بڑے سرمایہ کاروں کو کابل میں مدعو کریں گے۔

واضح رہے کسی بھی حکومت کی جانب سے باضابطہ طور طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔ حالیہ عرصے میں طالبان حکام اور وزرا نے اہم اجلاس کے لیے بیجنگ کا سفر کیا جن میں زیادہ تر توجہ افغانستان پر مرکوز تھی لیکن بیلٹ اینڈ روڈ فورم طالبان کو پہلی مرتبہ مدعو کیا گیا ہے۔

بیجنگ میں منگل اور بدھ کو ہونے والے فورم میں صدر شی جن پنگ کے منصوبے کی 10 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، جس کا مقصد عالمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے قدیم شاہراہ ریشم کو دوبارہ بنانے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں