کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی مزید 3 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 35 کروڑ 70 لاکھ کا اضافی بوجھ صارفین پر ڈالنے کیلیے نیپرا کو درخواست دے دی
کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے اضافے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلیے فی یونٹ قیمت میں تین روپے دو پیسے فی یونٹ کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔
درخواست میں نیپرا سے فی یونٹ قیمت میں اضافے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست پر 19 اکتوبر کو سماعت ہوگی اور منظوری کی صورت میں 35 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافہ بوجھ کے الیکٹرک صارفین پر پڑے گا۔