سندھ میں عوامی شکایت کے فوری حل کیلیے ڈیجیٹل پورٹل متعارف

ضلعی افسران شکایات کا جائزہ لے کر فوری احکامات جاری کریں، جسٹس (ر) مقبول باقر


ویب ڈیسک October 14, 2023
—فائل فوٹو

نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر عوامی شکایت کے فوری حل کے لیے ڈیجیٹل پورٹل بنا دیا گیا۔

سندھ بھرکے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اور ایس ایس پیز کو ارسال کیے گئے مراسلے میں پورٹل پرعوامی شکایات کو حل کرنے کے لیے ہدایت کی گئی۔ مراسلے میں کہا گیا کہ ضلعی افسران شکایات کا جائزہ لے کر فوری احکامات جاری کریں، ضلعی انتظامیہ رجسٹرڈ شکایات کی تصاویر، خط، یا کوئی بھی ثبوت پورٹل پر اپلوڈ کر سکتی ہے۔

مراسلے کے مطابق پورٹل پر تمام اضلاع کے ایس ایس پیز اور ڈپٹی کمشنرز کے ذاتی اکاؤنٹ بھی بنائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں