ورلڈ کپ آئی سی سی کے بجائے بی سی سی آئی کا ایونٹ لگ رہا ہے مکی آرتھر

اسٹیڈیم میں 'دل دل پاکستان' کی کوئی گونج نہیں سنی، ڈائریکٹر قومی ٹیم


ویب ڈیسک October 14, 2023
فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ آئی سی سی کا نہیں بلکہ بی سی سی آئی کا ایونٹ لگ رہا ہے۔

ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے احمد آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاک بھارت میچ کے دوران اسٹیڈیم میں 'دل دل پاکستان' کی کوئی گونج نہیں سنی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سپورٹ بھارت میں نہ ہونے کو شکست کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کروں گا۔ خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت فائنل میں دوبارہ مدمقابل آئیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ: بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی

واضح رہے کہ ہفتہ کو بھارتی شہر احمد آباد میں ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے بدترین شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔