وٹامن ڈی میں کمی کی نشان دہی کرنے والی چھ علامات

ماہرین کے مطابق کچھ افراد میں وٹامن ڈی میں کمی کی علامات واضح ہوتی ہیں جبکہ کچھ میں یہ ظاہر نہیں ہوتیں


ویب ڈیسک October 16, 2023

ہمارا جسم مخصوص وٹامن اور عناصر پر انحصار کرتا ہے تاکہ باقاعدگی کے ساتھ وظائف انجام دے سکے۔

ان وٹامنز میں وٹامن ڈی ایک ایسا جز ہے جو مچھلی، سرخ گوشت اور انڈوں میں پایا جاتا ہے۔ تاہم، وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار سورج کی روشنی سے ہی حاصل کی جاتی ہے۔

صحت کی ماہر کلیئر بارنز نے ایسی چھ علامات بتائیں ہیں جن سے وٹامن ڈی میں کمی کے متعلق پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس مسئلے سے کیسے بچا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں اکثر افراد میں وٹامن ڈی کی کمی علامات نہیں دِکھتیں وہیں بہت سے افراد میں بہت سی علامات واضح بھی ہوسکتی ہیں جو اس کی کمی کی نشان دہی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان علامات میں تھکان، خراب مزاج، ہڈی اور پٹھوں میں درد، ہاضمے کے مسائل، اکثر بیماری کا احساس اور منہ کی خراب صحت شامل ہیں۔

کلیئر بارنز کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بڑی عمر کے افراد کا 50 فی صد سے زیادہ کی تعداد وٹامن ڈی کی کمی میں مبتلا ہے جبکہ 16 فی صد افراد میں موسم سرما اور بہار میں وٹامن ڈی کی شدید کمی واقع ہوجاتی ہے۔

کلیئر نے وٹامن ڈی کی مقدار میں کمی سے بچنے کے لیے غذاؤں کے متعلق بھی بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اومیگا-3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور مچھلیاں وٹامن ڈی کا ذخیرہ رکھتی ہے جبکہ جگر، مکھن، انڈے کی زردی اور مشروم بھی اپنے اندر وٹامن ڈی اچھی خاصی مقدار رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں