ورلڈکپ 1 لاکھ 25 ہزار شائقین بھی پاکستان ٹیم کے مخالف رہے

میزبان ٹیم کے وکٹ لینے اور چوکے، چھکے لگانے پر کان پڑے آواز سنائی نہ دیتی


Sports Reporter October 15, 2023
نیلا رنگ چھایا رہا، تقریب نشر نہ کرنے پر تنقید، سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوئے۔ فوٹو: گیٹی امیجز۔ فوٹو: اے پی

بھارت سے میچ میں سوا لاکھ شائقین بھی پاکستان ٹیم کے مخالف رہے جب کہ اسٹیڈیم میں نیلا رنگ چھایا رہا۔

احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج مقابلہ دیکھنے کیلیے سوا لاکھ افراد آئے،البتہ ان میں شاید ہی کوئی گرین شرٹس کا حامی ہو، بیٹنگ کے دوران پاکستانی کرکٹرز جب کوئی چوکا،چھکا لگاتے تو خاموشی چھا جاتی البتہ میزبان سائیڈ کے وکٹ لینے یا بیٹر کے باؤنڈری لگانے پر اتنا شور مچتا کہ کچھ اور سنائی نہ دیتا۔

میچ شروع ہونے سے قبل رنگارنگ تقریب ہوئی، نامور گلوکار ارجیت سنگھ، مہادیو شنکر و دیگرنے آواز کا جادو جگایا، اس تقریب کو ٹی وی ناظرین کیلیے نشر نہیں کیا گیا، اس عجیب وغریب فیصلے پر نہ صرف بھارتی بلکہ دنیا بھر کے شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ سے قبل ہونیوالی تقریب کیوں دکھائی نہیں گئی؟


بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا،یہاں تک صارفین ایک دوسرے کو بائیکاٹ کا مشورہ بھی دیتے رہے۔

میچ کے اننگز بریک میں بھی میوزک کا تڑکا لگایا گیا اور نیہا ککڑ نے پرفارم کیا، سوا لاکھ سے زائد تماشائیوں کی گنجائش رکھنے والے اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم کی کٹ کا نیلا رنگ چھایا رہا، مسلسل نعرے بازی کرتے ہوئے شائقین میزبان ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ آئی سی سی کے بجائے بی سی سی آئی کا ایونٹ لگ رہا ہے، مکی آرتھر

بھارتی اننگز شروع ہونے پر زیادہ ہی گرمجوشی دیکھنے میں آئی، میچ کیلیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے،انٹری پوائنٹس پر غیر معمولی رش کی وجہ سے کئی تماشائی اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونے سے محروم رہ گئے،جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے والے کئی افراد بھی دھر لیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں