
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم احمد آباد کے 1 لاکھ سے زائد تماشائیوں کی گجائش رکھنے والے اسٹیڈیم میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد انکے آٹو گراف والی جرسی لے رہے ہیں، جس پر بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان سے ٹاکرا دماغ پر حاوی، کوہلی غلط شرٹ پہن کر میدان میں اتر آئے
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی بابراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بابر کو کوہلی سے گراؤنڈ میں نہیں ملنا چاہیے تھا، وہ صورتحال ملنے کیلئے نہیں تھی۔ بابر کو یہ جرسی کوہلی سے اکیلے میں لینی چاہیے تھی۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ: بابراعظم نے شکست کا ذمہ دار کس کو قرار دیا؟
قبل ازیں بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈکپ کی تاریخ میں گرین شرٹس کیخلاف مسلسل 8ویں فتح حاصل کی۔
قومی ٹیم نے بھارتی بالرز کیخلاف اپنی 8 وکٹیں محض 36 رنز کے اضافے سے گنوائی، پوری ٹیم 42.4 اوورز میں محض 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ بھارت نے ہدف 30.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔
FANBOY MOMENT FOR BABAR AZAM....!!
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) October 14, 2023
Babar asks for a signed from Virat Kohli and Virat gives it.https://t.co/Caq3GoQoaV
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔