ورلڈکپ کوہلی سے جرسی لینے پر بابراعظم تنقید کی زد میں

1 لاکھ تماشائیوں کے اسٹیڈیم میں ہار کے بعد گراؤنڈ میں بھارتی بیٹر سے نہیں ملنا چاہیئے تھا، وسیم اکرم


ویب ڈیسک October 15, 2023
1 لاکھ تماشائیوں کے اسٹیڈیم میں ہار کے بعد گراؤنڈ میں بھارتی بیٹر سے نہیں ملنا چاہیئے تھا، وسیم اکرم (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بھارتی بیٹر ویرات کوہلی سے میدان پر جرسی لینے کی ویڈیو سامنے آنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم احمد آباد کے 1 لاکھ سے زائد تماشائیوں کی گجائش رکھنے والے اسٹیڈیم میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد انکے آٹو گراف والی جرسی لے رہے ہیں، جس پر بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سے ٹاکرا دماغ پر حاوی، کوہلی غلط شرٹ پہن کر میدان میں اتر آئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی بابراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بابر کو کوہلی سے گراؤنڈ میں نہیں ملنا چاہیے تھا، وہ صورتحال ملنے کیلئے نہیں تھی۔ بابر کو یہ جرسی کوہلی سے اکیلے میں لینی چاہیے تھی۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ: بابراعظم نے شکست کا ذمہ دار کس کو قرار دیا؟

قبل ازیں بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈکپ کی تاریخ میں گرین شرٹس کیخلاف مسلسل 8ویں فتح حاصل کی۔

قومی ٹیم نے بھارتی بالرز کیخلاف اپنی 8 وکٹیں محض 36 رنز کے اضافے سے گنوائی، پوری ٹیم 42.4 اوورز میں محض 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ بھارت نے ہدف 30.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں