سنی دیول نے پہلی بار شراب کب پی

’غدر2‘ کی شاندار کامیابی کے بعد سنی دیول کی انڈسٹری میں مانگ بڑھ گئی ہے

سنی دیول نے شراب نوشی سے متعلق اہم انکشاف کردیا: فوٹو ویب ڈیسک

بالی ووڈ اسٹار سنی دیول نے پہلی شراب پینے سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شراب کا ذائقہ بہت کڑوا ہوتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شراب نوشی سے متعلق گفتگو کی، میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ 'آپ نے اپنی زندگی میں سگریٹ یا شراب نوشی کی ہے؟'

اس سوال کے جواب میں سنی دیول نے کہا کہ 'میں نے کبھی سگریٹ نوشی نہیں کی اور نہ ہی مجھے شراب پسند ہے'۔

سنی دیول نے کہا کہ 'جب میں برطانیہ میں تھا تو وہاں کی سوسائٹی میں فٹ ہونے کے لیے پہلی بار شراب پینے کی کوشش کی تھی، میں نے صرف کوشش کی تھی اور شراب کا ذائقہ کڑوا تھا اور اُس میں بہت گندی بدبو آرہی تھی'َ۔

مزید پڑھیں: والد کو شراب کی لت لگ گئی تھی: عالیہ بھٹ


اداکار نے کہا کہ 'وہ پہلی اور آخری بار تھا جب اُنہوں نے شراب پی، اُس دن کے بعد کبھی شراب پینے کی کوشش نہیں کی'۔

اُنہوں نے شراب نوشی کرنے والوں سے سوال کیا کہ 'آپ لوگ کیسے شراب پی لیتے ہو؟ ذائقہ بھی کڑوا اور پینے کے بعد سر میں بھی درد ہوتا ہے'۔

مزید پڑھیں: سنی دیول نے 'بارڈر2' میں کام کیلئے 50 کروڑ میں ڈیل فائنل کرلی

واضح رہے کہ 'غدر2' کی شاندار کامیابی کے بعد سنی دیول کی انڈسٹری میں مانگ بڑھ گئی ہے اور ان کی فلم نے انڈین باکس آفس پر 525 کروڑ کا بزنس کرکے پہلا نمبر حاصل کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار کو فلم کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد متعدد پروجیکٹ آفر ہوئے ہیں اور انہوں نے حال ہی میں اپنی ہٹ فلم 'بارڈر' کے سیکوئیل کیلئے معاہدہ کیا ہے۔
Load Next Story